Sunan Al-Nasai Hadith 510 (سنن النسائي)
[510]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ سَہْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ بْنَ سَہْلٍ يَقُولُ صَلَّيْنَا مَعَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الظُّہْرَ ثُمَّ خَرَجْنَا حَتَّی دَخَلْنَا عَلَی أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَوَجَدْنَاہُ يُصَلِّي الْعَصْرَ قُلْتُ يَا عَمِّ مَا ہَذِہِ الصَّلَاةُ الَّتِي صَلَّيْتَ قَالَ الْعَصْرَ وَہَذِہِ صَلَاةُ رَسُولِ اللہِ ﷺ الَّتِي كُنَّا نُصَلِّي
ابوامامہ بن سہل بیان کرتے ہیں کہ ہم نے حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھی،پھر ہم نکلے حتیٰ کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے تو ہم نے انھیں عصر کی نماز پڑھتے پایا۔میں نےکہا: چچاجان! یہ کون سی نماز آپ نےپڑھی ہے؟ انھوں نے فرمایا: عصر کی۔اور یہ اللہ کے رسول ﷺ کی نماز ہے جو ہم (آپ کے ساتھ) پڑھتے تھے۔