Sunan Al-Nasai Hadith 514 (سنن النسائي)
[514]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ وَاضِحٍ قَالَ حَدَّثَنَا قُدَامَةُ يَعْنِي ابْنَ شِہَابٍ عَنْ بُرْدٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّ جِبْرِيلَ أَتَی النَّبِيَّ ﷺ يُعَلِّمُہُ مَوَاقِيتَ الصَّلَاةِ فَتَقَدَّمَ جِبْرِيلُ وَرَسُولُ اللہِ ﷺ خَلْفَہُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَصَلَّی الظُّہْرَ حِينَ زَالَتْ الشَّمْسُ وَأَتَاہُ حِينَ كَانَ الظِّلُّ مِثْلَ شَخْصِہِ فَصَنَعَ كَمَا صَنَعَ فَتَقَدَّمَ جِبْرِيلُ وَرَسُولُ اللہِ ﷺ خَلْفَہُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَصَلَّی الْعَصْرَ ثُمَّ أَتَاہُ حِينَ وَجَبَتْ الشَّمْسُ فَتَقَدَّمَ جِبْرِيلُ وَرَسُولُ اللہِ ﷺ خَلْفَہُ وَالنَّاسُ خَلَفَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ ثُمَّ أَتَاہُ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ فَتَقَدَّمَ جِبْرِيلُ وَرَسُولُ اللہِ ﷺ خَلْفَہُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَصَلَّی الْعِشَاءَ ثُمَّ أَتَاہُ حِينَ انْشَقَّ الْفَجْرُ فَتَقَدَّمَ جِبْرِيلُ وَرَسُولُ اللہِ ﷺ خَلْفَہُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَصَلَّی الْغَدَاةَ ثُمَّ أَتَاہُ الْيَوْمَ الثَّانِيَ حِينَ كَانَ ظِلُّ الرَّجُلِ مِثْلَ شَخْصِہِ فَصَنَعَ مِثْلَ مَا صَنَعَ بِالْأَمْسِ فَصَلَّی الظُّہْرَ ثُمَّ أَتَاہُ حِينَ كَانَ ظِلُّ الرَّجُلِ مِثْلَ شَخْصَيْہِ فَصَنَعَ كَمَا صَنَعَ بِالْأَمْسِ فَصَلَّی الْعَصْرَ ثُمَّ أَتَاہُ حِينَ وَجَبَتْ الشَّمْسُ فَصَنَعَ كَمَا صَنَعَ بِالْأَمْسِ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ فَنِمْنَا ثُمَّ قُمْنَا ثُمَّ نِمْنَا ثُمَّ قُمْنَا فَأَتَاہُ فَصَنَعَ كَمَا صَنَعَ بِالْأَمْسِ فَصَلَّی الْعِشَاءَ ثُمَّ أَتَاہُ حِينَ امْتَدَّ الْفَجْرُ وَأَصْبَحَ وَالنُّجُومُ بَادِيَةٌ مُشْتَبِكَةٌ فَصَنَعَ كَمَا صَنَعَ بِالْأَمْسِ فَصَلَّی الْغَدَاةَ ثُمَّ قَالَ مَا بَيْنَ ہَاتَيْنِ الصَّلَاتَيْنِ وَقْتٌ
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ جبریل علیہ السلام نبی ﷺ کے پاس آپ کو نماز کے اوقات بتلانے کے لیے آئے۔جبریل آگے کھڑے ہوئے،رسول اللہ ﷺ ان کے پیچھے اور لوگ رسول اللہ ﷺ کے پیچھے تھے۔اس طرح آپ نے ظہر کی نماز اس وقت پڑھی جب سورج ڈھلا،پھر جب ہر شخص کا سایہ اس کے برابر ہوگیا (سایۂ زوال کے علاوہ) تو جبریل پھر آئے اور اسی طرح کیا جس طرح (ظہر کےو قت) کیا تھا،یعنی جبریل آگے ہوگئے،رسول اللہ ﷺ ان کے پیچھے اور لوگ رسول اللہ ﷺ کے پیچھے۔اس طرح عصر کی نماز پڑھی۔پھر جب سورج غروب ہوگیا تو جبریل آئے،آگے کھڑے ہوئے،رسول اللہ ﷺ ان کے پیچھے اور لوگ رسول اللہ ﷺ کے پیچھے تھے،چنانچہ (اس طرح) مغرب کی نماز پڑھی۔پھر جب سوسورج کی سرخی غائب ہوگئی تو جبریل آئے،آگے کھڑے ہوئے،رسول اللہ ﷺ ان کے پیچھے اور لوگ رسول اللہ ﷺ کے پیچھے تھے۔اس طرح عشاء کی نماز پڑھی۔پھر جب فجر کی روشنی پھوٹی تو جبریل آئے،آگے کھڑے ہوگئے۔ان کے پیچھے رسول اللہ ﷺ اور رسول اللہ ﷺ کے پیچھے لوگ کھڑے ہوگئے اور فجر کی نماز ادا کی۔پھر دوسرے دن جبریل اس وقت آئے جب ہر آدمی کا سایہ اس کے قد کے برابر ہوگیا اور اسی طرح کیا جس طرح کل کیا تھا اور ظہر کی نماز پڑھی۔پھر آئے جب ہر آدمی کا سایہ اس کے قد سے دگنا ہوگیا اور اسی طرح کیا جس طرح کل کیا تھا اور عصر کی نماز پڑھی۔پھر آئے جب سورج غروب ہوگیا اور اسی طرح کیا جس طرح کل کیا تھا اور مغرب کی نماز پڑھی،پھر ہم سوگئے،پھر اٹھے (مگر وہ ابھی نہ آئے تھے) ہم پھر سوگئے،پھر اٹھے تو جبریل آئے اور اسی طرح کیا جس طرح کل کیا تھا اور عشاء کی نماز پڑھی۔پھر آئے جب فجر پھیل گئی تھی اور روشنی ہوگئی تھی اور ستارے گھنے نظر آرہے تھے اور اسی طرح کیا جیسے کل کیا تھا اور صبح کی نماز پڑھی۔پھر فرمایا: (آج اور کل کی) دو نمازوں کا درمیانی وقت ہر نماز کا وقت ہے۔