Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5173 (سنن النسائي)

[5173]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ دُحَيْمٌ قَالَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ ہُوَ ابْنُ مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ہُوَ ابْنُ سُمَيْعٍ الْحَنَفِيُّ عَنْ مَالِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ جَاءَ صَعْصَعَةُ بْنُ صُوحَانَ إِلَی عَلِيٍّ فَقَالَ انْہَنَا عَمَّا نَہَاكَ عَنْہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ نَہَانَا رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْجِعَةِ وَنَہَانَا عَنْ حَلْقَةِ الذَّہَبِ وَلُبْسِ الْحَرِيرِ وَلُبْسِ الْقَسِّيِّ وَالْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ

حضرت مالک بن عمیرسے روایت ہے کہ حضرت صعصعہ بن صوحان حضرت علی﷜ کےپاس آئے اور کہا: ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس سے رسول اللہﷺ نے آپ کو منع فرمایا ہو۔انہوں نے فرمایا: آپ نے مجھے کدو کے برتن،سبز مٹکے،کھجور کی جڑ کے بنائے ہوئے برتن،جعہ (جوکے نشیلے نبیذ) سے منع فرمایا ہے،نیز ہمیں سونے کے انگوٹھی،ریشم کے لباس پہننے،قسی کپڑوں کے پہننے اور سرخ ریشمی گدیلے سے بھی روکا تھا۔