Sunan Al-Nasai Hadith 5174 (سنن النسائي)
[5174]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قَتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ سُمَيْعٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ قَالَ صَعْصَعَةُ بْنُ صُوحَانَ لِعَلِيٍّ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ انْہَنَا عَمَّا نَہَاكَ عَنْہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ نَہَانَا رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالْجِعَةِ وَعَنْ حِلَقِ الذَّہَبِ وَلُبْسِ الْحَرِيرِ وَعَنْ الْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ حَدِيثُ مَرْوَانَ وَعَبْدِ الْوَاحِدِ أَوْلَی بِالصَّوَابِ مِنْ حَدِيثِ إِسْرَائِيلَ
حضرت مالک بن عمیر سے روایت ہے کہ حضرت صعصعہ بن صوحان نے حضرت علی سے عرض کیا: امیر ا لمومنین! ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس سے آپ کو رسول اللہﷺ نے منع فرمایا ہو۔انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے ہمیں کدو کے برتن،مٹکے،جوکے نشیلے نبیذ،سونے کی انگوٹھی،ریشم کے لباس پہننے اور سرخ ریشمی گدیلے کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔ ابوعبدالرحمٰن (امام نسائی) نےکہا کہ مروان اور عبدالواحد کی حدیث،اسرائیل کی حدیث سے زیادہ درست اور صحیح ہے۔