Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5176 (سنن النسائي)

[5176]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ دَاوُدَ الْمُنْكَدِرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ عَنْ الضَّحَّاكِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ حُنَيْنٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَہَانِي رَسُولُ اللہِ ﷺ وَلَا أَقُولُ نَہَاكُمْ عَنْ تَخَتُّمِ الذَّہَبِ وَعَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ وَعَنْ لُبْسِ الْمُفَدَّمِ وَالْمُعَصْفَرِ وَعَنْ الْقِرَاءَةِ رَاكِعًا

حضرت علی﷜ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے مجھے سونے کی انگوٹھی پہننے اور قسی کپڑے کے لباس،سرخ اور کسم رنگ کے لباس اور رکوع کی حالت میں قراءت قرآن سے منع فرمایا ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ تم کو منع فرمایا۔(تفصیل سابقہ روایت میں ہے۔)