Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5181 (سنن النسائي)

[5181]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ وَہُوَ ابْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ حُنَيْنٍ مَوْلَی عَلِيٍّ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ نَہَانِي رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ أَرْبَعٍ عَنْ التَّخَتُّمِ بِالذَّہَبِ وَعَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ وَعَنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَأَنَا رَاكِعٌ وَعَنْ لُبْسِ الْمُعَصْفَرِ وَوَافَقَہُ أَيُّوبُ إِلَّا أَنَّہُ لَمْ يُسَمِّ الْمَوْلَی

حضرت علی﷜ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے مجھے چار چیزوں سے منع فرمایا: سونے کی انگوٹھی پہننا،قسی کپڑا پہننا،قرآن مجید رکوع کی حالت میں پڑھنا اورمعصفر (کسم سے رنگا ہوا) کپڑا پہننا۔ ایوب نے اس (عبیداللہ بن عمر) کی موافقت کی ہے لیکن اس نے(سند میں مذکور) مولی کا نام نہیں لیا۔