Sunan Al-Nasai Hadith 5192 (سنن النسائي)
[5192] إسنادہ ضعیف
رجل (من قومہ): مجہول۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ رَجُلٍ حَدَّثَہُ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ رَجُلًا كَانَ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ وَعَلَيْہِ خَاتَمٌ مِنْ ذَہَبٍ وَفِي يَدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ مِخْصَرَةٌ أَوْ جَرِيدَةٌ فَضَرَبَ بِہَا النَّبِيُّ ﷺ إِصْبَعَہُ فَقَالَ الرَّجُلُ مَا لِي يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ أَلَا تَطْرَحُ ہَذَا الَّذِي فِي إِصْبَعِكَ فَأَخَذَہُ الرَّجُلُ فَرَمَی بِہِ فَرَآہُ النَّبِيُّ ﷺ بَعْدَ ذَلِكَ فَقَالَ مَا فَعَلَ الْخَاتَمُ قَالَ رَمَيْتُ بِہِ قَالَ مَا بِہَذَا أَمَرْتُكَ إِنَّمَا أَمَرْتُكَ أَنْ تَبِيعَہُ فَتَسْتَعِينَ بِثَمَنِہِ وَہَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبئ اکرمﷺ کے پاس بیٹھا تھا جبکہ اس نے سونے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔رسول اللہﷺ کے ہاتھ میں ایک چھڑی یا شاخ تھی۔رسول اللہﷺ نے وہ چھڑی اس کی انگلی پر ماری تو اس آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہوا؟ آپ نے فرمایا: کیا تو یہ انگوٹھی پھینک نہیں دیتا جو تیری انگلی میں ہے۔؟ اس آدمی نے وہ انگوٹھی اتار کر پھینک دی۔پھر نبئ اکرمﷺ نے اس کے بعد اسے دیکھا تو پوچھا: انگوٹھی کدھر ہے؟ نے کہا: وہ تو میں نے پھینک دی تھی۔آپ نے فرمایا: میں نے تجھے یہ نہیں کہا تھا بلکہ میرا مقصد تو یہ تھا کہ تو اس کو بیچ کر اس کی قیمت سے فائدہ اٹھالے۔ اور یہ حدیث منکر ہے۔