Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5204 (سنن النسائي)

[5204]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ بِشْرٍ وَہُوَ ابْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَرَادَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ يَكْتُبَ إِلَی الرُّومِ فَقَالُوا إِنَّہُمْ لَا يَقْرَءُونَ كِتَابًا إِلَّا مَخْتُومًا فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی بَيَاضِہِ فِي يَدِہِ وَنُقِشَ فِيہِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللہِ

حضرت انس ﷜ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے روم (اور فارس کے بادشاہوں) کی طرف خطوط لکھنے کا ارادہ فرمایا تو لوگوں نے کہا: وہ لوگ مہر کے بغیر خط نہیں پڑھتے تو آپ نے چاندی کی مہر(انگوٹھی) بنوالی۔مجھے اب بھی ایسے محسوس ہوتا ہے کہ میں آپ کے ہاتھ مبارک میں اس کی چمک دیکھ رہا ہوں۔اور آپ نےاس میں ’ محمد رسول اللہ‘ نقش کروایا ہے۔