Sunan Al-Nasai Hadith 5210 (سنن النسائي)
[5210]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُہَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَقَدْ اتَّخَذَ حَلْقَةً مِنْ فِضَّةٍ فَقَالَ مَنْ أَرَادَ أَنْ يَصُوغَ عَلَيْہِ فَلْيَفْعَلْ وَلَا تَنْقُشُوا عَلَی نَقْشِہِ
حضرت انس سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ (گھر سے) باہر تشریف لائے جبکہ آپ نے چاندی کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔آپ نے فرمایا: جو شخص اس کے مطابق انگوٹھی بنانا چاہے،بنالے لیکن اس کے نقش جیسا نقش نہ کروانا۔