Sunan Al-Nasai Hadith 5211 (سنن النسائي)
[5211]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ سَيْفٍ الْحَرَّانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُہَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ اتَّخَذَ رَسُولُ اللہِ ﷺ خَاتَمًا وَنَقَشَ عَلَيْہِ نَقْشًا قَالَ إِنَّا قَدْ اتَّخَذْنَا خَاتَمًا وَنَقَشْنَا فِيہِ نَقْشًا فَلَا يَنْقُشْ أَحَدٌ عَلَی نَقْشِہِ ثُمَّ قَالَ أَنَسٌ فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی وَبِيصِہِ فِي يَدِہِ
حضرت انس بن مالک سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے ایک انگوٹھی بنوائی اور اس پر (محمد رسول اللہ) نقش کروایا۔پھر آپ نے فرمایا: ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اور اس پر نقش کروایا ہے۔کوئی شخص اس نقش کی طرح نقش نہ کروائے۔حضرت انس نے فرمایا: مجھے(عالم تصور میں) یومحسوس ہوتا ہے کہ میں اب بھی آپ کے دست مبارک میں انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا ہوں۔