Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5217 (سنن النسائي)

[5217]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللہِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اتَّخَذَ رَسُولُ اللہِ ﷺ خَاتَمًا مِنْ ذَہَبٍ وَجَعَلَ فَصَّہُ مِنْ قِبَلِ كَفِّہِ فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ الذَّہَبِ فَأَلْقَی رَسُولُ اللہِ ﷺ خَاتَمَہُ وَقَالَ لَا أَلْبَسُہُ أَبَدًا وَأَلْقَی النَّاسُ خَوَاتِيمَہُمْ

حضرت ابن عمر ﷜ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھا۔لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوالیں۔پھر رسول اللہ ﷺ نے وہ انگوٹھی پھینک دی اور فرمایا: ’’اب میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا۔‘‘ تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔