Sunan Al-Nasai Hadith 5219 (سنن النسائي)
[5219]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ تَخَتَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَہَبٍ ثُمَّ طَرَحَہُ وَلَبِسَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ وَنَقَشَ فِيہِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللہِ وَقَالَ لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يَنْقُشَ عَلَی نَقْشِ خَاتَمِي ہَذَا ثُمَّ جَعَلَ فَصَّہُ فِي بَطْنِ كَفِّہِ
حضرت ابن عمر سے روایت ہے ‘ انہوں نے فرمایا: نبی اکر م ﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی تھی ‘ پھر آپ نے اسے پہننا چھوڑ دیا اور چاندی کی انگوٹھی پہنی اور اس میں ’’محمد رسول اللہ‘‘ نقش کروایا اور فرمایا: ’’کسی کو لائق نہیں کہ وہ میری انگوٹھی کے نقش کے مطابق نقش بنوائے۔‘‘ پھر آپ نے اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھا۔