Sunan Al-Nasai Hadith 522 (سنن النسائي)
[522]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ خَيْرِ بْنِ نُعَيْمٍ الْحَضْرَمِيِّ عَنْ ابْنِ ہُبَيْرَةَ عَنْ أَبِي تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيِّ عَنْ أَبِي بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ قَالَ صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ الْعَصْرَ بِالْمُخَمَّصِ قَالَ إِنَّ ہَذِہِ الصَّلَاةَ عُرِضَتْ عَلَی مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَضَيَّعُوہَا وَمَنْ حَافَظَ عَلَيْہَا كَانَ لَہُ أَجْرُہُ مَرَّتَيْنِ وَلَا صَلَاةَ بَعْدَہَا حَتَّی يَطْلُعَ الشَّاہِدُ وَالشَّاہِدُ النَّجْمُ
حضرت ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم کو مخمص مقام میں عصر کی نماز پڑھائی،پھر فرمایا: ’’تحقیق یہ نماز تم سے پہلے لوگوں (بنی اسرائیل) پر مقر کی گئی تھی مگر وہ اسے ضائع کر بیٹھے (بروقت ادا نہ کی)۔جو آدمی اسے پابندی سے بروقت ادا کرے گا،اسے دہرا اجر ملے گا اور اس کے بعد (نفل) نماز جائز نہیں حتیٰ کہ شاہد طلوع ہو۔‘‘ شاہد سے مراد ستارہ ہے۔