Sunan Al-Nasai Hadith 5221 (سنن النسائي)
[5221]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَہَبٍ وَكَانَ فَصُّہُ فِي بَاطِنِ كَفِّہِ فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ مِنْ ذَہَبٍ فَطَرَحَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِيمَہُمْ وَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ فَكَانَ يَخْتِمُ بِہِ وَلَا يَلْبَسُہُ
حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی۔آپ اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھتے تھے۔لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوالیں۔پھر رسول اللہ ﷺ نے اسے اتار پھینکا۔لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں اتار پھینکیں۔پھر آپ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی۔آپ اس سے مہر لگاتے تھے۔اسے پہنتے نہیں تھے۔