Sunan Al-Nasai Hadith 5225 (سنن النسائي)
[5225]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِيہِ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَرَآنِي رَثَّ الثِّيَابِ فَقَالَ أَلَكَ مَالٌ قُلْتُ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللہِ مِنْ كُلِّ الْمَالِ قَالَ فَإِذَا آتَاكَ اللہُ مَالًا فَلْيُرَ أَثَرُہُ عَلَيْكَ
حضرت ابو الاحوص اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ میں رسو ل اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا آپ نے میرے بوسیدہ سے کپڑے دیکھے تو فرمایا: ’’کیاتیرے پاس مال ہے؟‘‘ مین نے کہا: جی،اے اللہ کے رسول! ہر قسم کامال ہے۔آپ نے فرمایا: ’’جب اللہ تعالیٰ نے تجھے مال دیا ہے تو تجھ پر اس کے اثرات نظرآنے چاہئیں۔‘‘