Sunan Al-Nasai Hadith 5226 (سنن النسائي)
[5226]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِيہِ أَنَّہُ أَتَی النَّبِيَّ ﷺ فِي ثَوْبٍ دُونٍ فَقَالَ لَہُ النَّبِيُّ ﷺ أَلَكَ مَالٌ قَالَ نَعَمْ مِنْ كُلِّ الْمَالِ قَالَ مِنْ أَيِّ الْمَالِ قَالَ قَدْ آتَانِي اللہُ مِنْ الْإِبِلِ وَالْغَنَمِ وَالْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ قَالَ فَإِذَا آتَاكَ اللہُ مَالًا فَلْيُرَ عَلَيْكَ أَثَرُ نِعْمَةِ اللہِ وَكَرَامَتِہِ
حضرت ابو الاحوص اپنے والد سےروایت ہے کہ وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس بہت کم مرتبہ لباس میں آئے۔نبی اکرم ﷺ نے انہیں فرمایا: ’’کیاتیرے پاس کوئی مال ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: جی ہاں! ہر قسم کا مال ہے۔آپ نے فرمایا: ’’کس قسم کا؟‘‘ انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے مجھے اونٹ،گائے،بکریاں،گھوڑے اور غلام سب کچھ دیا ہے۔آپ نے فرمایا: ’’جب اللہ تعالیٰ نے تجھے مال دیا ہے تو پھر تجھ پر اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم کے آثار نظرآنے چاہئیں۔‘‘