Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5234 (سنن النسائي)

[5234]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ رَجِلًا مَرْبُوعًا عَرِيضَ مَا بَيْنَ الْمَنْكِبَيْنِ كَثَّ اللِّحْيَةِ تَعْلُوہُ حُمْرَةٌ جُمَّتُہُ إِلَی شَحْمَتَيْ أُذُنَيْہِ لَقَدْ رَأَيْتُہُ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ مَا رَأَيْتُ أَحْسَنَ مِنْہُ

حضرت براء ﷜ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ درمیانے قد کے آدمی تھے۔کندھوں کا درمیانی فاصلہ زیادہ تھا۔ڈاڑھی گھنی تھی۔آپ کے سفید رنگ میں سرخی جھلکتی تھی۔آپ کے سر کےلمبے لمبے بال کانوں کی کونپلوں تک پہنچتےتھے۔میں نے آپ کو سرخ جوڑے میں دیکھا۔اللہ کی قسم! میں نے آپ سے بڑھ کرخوب صورت نہیں دیکھا