Sunan Al-Nasai Hadith 5238 (سنن النسائي)
[5238]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عِيسَی عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّہُ قَالَ أَتَانَا النَّبِيُّ ﷺ فَرَأَی رَجُلًا ثَائِرَ الرَّأْسِ فَقَالَ أَمَا يَجِدُ ہَذَا مَا يُسَكِّنُ بِہِ شَعْرَہُ
حضرت جابر بن عبد اللہ نے فرمایا کہ نبی اکرم ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے۔آپ نے ایک آدمی کو دیکھا جس کے سر کےبال بکھرے ہوئے تھے۔آپ نے (ناپسند کرتے ہوئے) فرمایا: ’’کیا اسے کوئی ایسی چیز نہیں ملتی جس سے اپنے بالوں کو سنوار سکے۔‘‘