Sunan Al-Nasai Hadith 5241 (سنن النسائي)
[5241]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنُ بُرَيْدَةَ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ يُقَالُ لَہُ عُبَيْدٌ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يَنْہَی عَنْ كَثِيرٍ مِنْ الْإِرْفَاہِ سُئِلَ ابْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ الْإِرْفَاہِ قَالَ مِنْہُ التَّرَجُّلُ
حضرت عبد اللہ بن بریدہ سے روایت ہے کہ اصحاب نب ﷺ میں سے ایک صحابی جن کو عبیدہ کہا جاتا تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے زیادہ نازنخرے سے منع فرمایا ہے۔حضرت بریدہ سے پوچھا گیا: ناز نخرے سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے فرمایا: اسی میں سے (ہرروز) کنگھی کرنا ہے۔