Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5247 (سنن النسائي)

[5247]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ بِالْمَدِينَةِ وَأَخْرَجَ مِنْ كُمِّہِ قُصَّةً مِنْ شَعْرٍ فَقَالَ يَا أَہْلَ الْمَدِينَةِ أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَنْہَی عَنْ مِثْلِ ہَذِہِ وَقَالَ إِنَّمَا ہَلَكَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَ نِسَاؤُہُمْ مِثْلَ ہَذَا

حضرت حمید بن عبدالرحمٰن نے فرمایا: میں نےحضرت معاویہ ﷜ کومدینہ منورہ میں منبر پر فرماتے سنا جب کہ انہوں نے اپنی آستین سے بالوں کا ایک گچھا نکالا اور فرمایا: اے مدینہ والو! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے نبی اکرمﷺ کو اس جیسے جعلی بالوں سےمنع فرماتے،نیز آپ نے فرمایا: ’’جب بنی اسرائیل کی عورتوں نے اس قسم کے کام اختیار کیے تو وہ ہلاک ہو گئے۔‘‘