Sunan Al-Nasai Hadith 526 (سنن النسائي)
[526]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا عَوْفٌ قَالَ حَدَّثَنِي سَيَّارُ بْنُ سَلَامَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی أَبِي بَرْزَةَ فَسَأَلَہُ أَبِي كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّي الْمَكْتُوبَةَ قَالَ كَانَ يُصَلِّي الْہَجِيرَ الَّتِي تَدْعُونَہَا الْأُولَی حِينَ تَدْحَضُ الشَّمْسُ وَكَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ حِينَ يَرْجِعُ أَحَدُنَا إِلَی رَحْلِہِ فِي أَقْصَی الْمَدِينَةِ وَالشَّمْسُ حَيَّةٌ وَنَسِيتُ مَا قَالَ فِي الْمَغْرِبِ وَكَانَ يَسْتَحِبُّ أَنْ يُؤَخِّرَ الْعِشَاءَ الَّتِي تَدْعُونَہَا الْعَتَمَةَ وَكَانَ يَكْرَہُ النَّوْمَ قَبْلَہَا وَالْحَدِيثَ بَعْدَہَا وَكَانَ يَنْفَتِلُ مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ حِينَ يَعْرِفُ الرَّجُلُ جَلِيسَہُ وَكَانَ يَقْرَأُ بِالسِّتِّينَ إِلَی الْمِائَةِ
حضرت سیار بن سلامہ بیان کرتے ہیں کہ میں (اپنے والد کے ساتھ) حضرت ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کے پاس گیا۔میرے والد محترم نے ان سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ فرض نمازیں کیسے پڑھا کرتے تھے؟ انھوں نے فرمایا: آپ ظہر کی نماز،جسے تم اولیٰ (پیشین) کہتے ہو،اس وقت پڑھتے تھے جب سورج ڈھلتا تھا اور عصر کی نماز اس وقت پڑھتے تھے کہ (نماز کے بعد) ہم میں سے کوئی شخص مدینے کی انتہائی دور والی مضافاتی بستی میں اپنے گھر واپس پہنچ جاتا تھا جبکہ سورج ابھی زندہ ہوتا تھا،اور میں بھول گیا کہ مغرب کے بارے میں انھوں نے کیا فرمایا۔اور آپ اچھا سمجھتے تھے کہ عشاء کی نماز کو،جسے تم عتمہ (اندھیری) کہتے ہو،دیر سے پڑھیں۔اور آپ عشاء کی نماز سے پہلے سونے اور بعد میں باتیں کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔اور آپ صبح کی نماز سے فارغ ہوتے تھے تو آدمی اپنے ہم نشین کو پہچان سکتا تھا۔اور آپ ﷺ ساٹھ سے سو آیات تک (نماز فجر میں) تلاوت فرمایا کرتے تھے۔