Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5280 (سنن النسائي)

[5280]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ بِشْرٍ وَہُوَ ابْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَرَادَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ يَكْتُبَ إِلَی الرُّومِ فَقَالُوا إِنَّہُمْ لَا يَقْرَءُونَ كِتَابًا إِلَّا مَخْتُومًا فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی بَيَاضِہِ فِي يَدِہِ وَنُقِشَ فِيہِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللہِ

حضرت انس ﷜ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے رومیوں کے خط لکھنے کا ارادہ فرمایا۔لوگوں نے کہا: حضور! وہ لوگ مہر کے بغیر خط نہیں پڑھتے۔آپ نے چاندی کی مہر بنوالی۔مجھے یوں محسوس ہو رہا ہے کہ میں اب بھی اس کی چمک آپ کے دست مبارک میں دیکھ رہا ہوں۔اور آپ نے اس میں ’’محمدرسول اللہ‘‘ کے الفاظ کندہ کروائے۔