Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5284 (سنن النسائي)

[5284]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَی قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ اصْطَنَعَ خَاتَمًا فَقَالَ إِنَّا قَدْ اتَّخَذْنَا خَاتَمًا وَنَقَشْنَا عَلَيْہِ نَقْشًا فَلَا يَنْقُشْ عَلَيْہِ أَحَدٌ وَإِنِّي لَأَرَی بَرِيقَہُ فِي خِنْصَرِ رَسُولِ اللہِ ﷺ

حضرت انس ﷜ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ا یک انگوٹھی بنوائی اور فرمایا: ’’ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے او رہم نے اس پر ایک عبارت کندہ کروائی ہے۔کوئی شخص اس کے مطابق عبارت کندہ نہ کروائے۔‘‘ اللہ کی قسم! میں (عالم تصورمیں اب بھی) اس انگوٹھی کی چمک رسول اللہ ﷺ کی چھنگلی میں دیکھ رہا ہوں۔