Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5287 (سنن النسائي)

[5287]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا بَہْزُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ قَالَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ أَنَّہُمْ سَأَلُوا أَنَسًا عَنْ خَاتَمِ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی وَبِيصِ خَاتَمِہِ مِنْ فِضَّةٍ وَرَفَعَ إِصْبَعَہُ الْيُسْرَی الْخِنْصَرَ

حضرت ثابت بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت انس ﷜ سے رسول اللہ ﷺ کی انگوٹھی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا:مجھے یوں محسوس ہو رہا ہے میں آپ کی چاندی والی انگوٹھی کی چمک اب بھی دیکھ رہا ہوں۔(یہ کہتے ہوئے) انہوں نے اپنے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو اٹھایا۔