Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5290 (سنن النسائي)

[5290]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَتَخَتَّمُ بِخَاتَمٍ مِنْ ذَہَبٍ ثُمَّ طَرَحَہُ وَلَبِسَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ وَنُقِشَ عَلَيْہِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللہِ ثُمَّ قَالَ لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يَنْقُشَ عَلَی نَقْشِ خَاتَمِي ہَذَا وَجَعَلَ فَصَّہُ فِي بَطْنِ كَفِّہِ

حضرت ابن عمر ﷜ نے فرمایا: نبی اکرم ﷺ (پہلے) سونے کی انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔پھر آپ نے اسے اتار پھینکا اور چاندی پہننے لگے۔اور آپ نے اس پر ’’محمد رسول اللہ‘‘ کندہ کروایا پھر آپ نے فرمایا: ’’کسی کے لیے مناسب نہیں کہ میری اس انگوٹھی کے نقش کے مطابق (اپنی انگوٹھی پر) نقش بنوائے۔‘‘ آپ اس کا نگینہ ہتھیلی کی جانب رکھتے تھے۔