Sunan Al-Nasai Hadith 5292 (سنن النسائي)
[5292]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ اصْطَنَعَ خَاتَمًا مِنْ ذَہَبٍ وَكَانَ يَلْبَسُہُ فَجَعَلَ فَصَّہُ فِي بَاطِنِ كَفِّہِ فَصَنَعَ النَّاسُ ثُمَّ إِنَّہُ جَلَسَ عَلَی الْمِنْبَرِ فَنَزَعَہُ وَقَالَ إِنِّي كُنْتُ أَلْبَسُ ہَذَا الْخَاتَمَ وَأَجْعَلُ فَصَّہُ مِنْ دَاخِلٍ فَرَمَی بِہِ ثُمَّ قَالَ وَاللہِ لَا أَلْبَسُہُ أَبَدًا فَنَبَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَہُمْ
حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسو اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی۔آپ اسے زیب تن فرمایا کرتے تھے۔آپ اس کا نگینہ ہتھیلی کی جانب رکھتے تھے۔لوگوں نے بھی (سونے کی) انگوٹھیاں بنوالیں پھر ایک دن آپ منبر پر تشریف فرم ہوئے تو اسے اتار پھینکا اور فرمایا: ’’میں یہ انگوٹھی پننا تھا اور اس کا نگینہ اندرونی جانب رکھتا تھا۔’’پھر آپ نے اسے اتار پھینکا اور فرمایا: ’’اللہ کی قسم! اب میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا۔‘‘ لوگوں نے بھی اپنی اپنی انگوٹھیاں اتار پھینک