Sunan Al-Nasai Hadith 5294 (سنن النسائي)
[5294]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَہَبٍ وَكَانَ جَعَلَ فَصَّہُ فِي بَاطِنِ كَفِّہِ فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ مِنْ ذَہَبٍ فَطَرَحَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِيمَہُمْ وَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ فَكَانَ يَخْتِمُ بِہِ وَلَا يَلْبَسُہُ
حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی۔آپ اس کا نگینہ ہتھیلی کی جانب رکھا کرتے تھے۔لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوالیں۔پھر رسول اللہﷺ نے اسے اتار پھینکا۔لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں اتار پھینکیں۔پھر آپ نے چاندی کی انگوٹھی بنوالی۔آپ اس سے مہر لگاتے تھے۔اوراسے (عموما)نہیں پہنتے تھے۔