Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5296 (سنن النسائي)

[5296]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِيہِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَرَآنِي سَيِّئَ الْہَيْئَةِ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ ہَلْ لَكَ مِنْ شَيْءٍ قَالَ نَعَمْ مِنْ كُلِّ الْمَالِ قَدْ آتَانِي اللہُ فَقَالَ إِذَا كَانَ لَكَ مَالٌ فَلْيُرَ عَلَيْكَ

حضرت ابو الاحوص کے والد محترم سے روایت ہے کہ میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے مجھے خراب سی حالت میں دیکھا۔نبی اکرمﷺ فرمانے لگے: ’’کیاتیرے پاس کچھ مال ہے؟‘‘ میں عرض کیا: ہر قسم کامال اللہ تعالیٰ نے مجھے دےرکھا ہے۔آپ نے فرمایا: ’’تیرے پاس مال ہے تو تجھ پرنظر بھی آنا چاہیے۔‘‘