Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5297 (سنن النسائي)

[5297]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّہُ رَأَی حُلَّةَ سِيَرَاءَ تُبَاعُ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ لَوْ اشْتَرَيْتَ ہَذَا لِيَوْمِ الْجُمُعَةِ وَلِلْوَفْدِ إِذَا قَدِمُوا عَلَيْكَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّمَا يَلْبَسُ ہَذِہِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَہُ فِي الْآخِرَةِ قَالَ فَأُتِيَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بَعْدُ مِنْہَا بِحُلَلٍ فَكَسَانِي مِنْہَا حُلَّةً فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ كَسَوْتَنِيہَا وَقَدْ قُلْتَ فِيہَا مَا قُلْتَ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ لَمْ أَكْسُكَہَا لِتَلْبَسَہَا إِنَّمَا كَسَوْتُكَہَا لِتَكْسُوَہَا أَوْ لِتَبِيعَہَا فَكَسَاہَا عُمَرُ أَخًا لَہُ مِنْ أُمِّہِ مُشْرِكًا

حضرت عمر بن خطاب ﷜ سے روایت ہے کہ میں نے مسجد (نبوی) کے دروازے پر ریشمی دھاریوں والا حلہ فروخت ہوتے دیکھا تو میں نے کہا:اے اللہ کے رسول! اگر آپ یہ حلہ جمعتہ المبارک کے دن او روفود کی آمد کے موقع پر استعمال کے لیے خرید لین تو مناسب رہے گا۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ایسے حلے تو وہ لوگ پہنتے ہیں جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔‘‘ پھر بعد میں رسول اللہ ﷺ کے پاس اسی قسم کے کچھ حلے آئے تو آپ نے مجھے بھی ان میں سے ایک حلہ دے دیا۔میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے یہ حلہ مجھے دیا ہے جب کہ آپ نے تو اس بارے میں بڑے سخت الفاظ فرمائےتھے۔نبی اکرمﷺ نے فرمایا:’’میں نے تجھے یہ پہننے کے لیے نہیں دیا بلکہ اس لیے دیا ہے کہ تو کسی اور کو پہناےئ یا بیچ لے۔‘‘ حضرت عمر﷜ نے وہ اپنے ایک مشرک اخیافی بھائی کو دے دیا۔