Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 53 (سنن النسائي)

[53]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَالَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَامَ عَلَيْہِ بَعْضُ الْقَوْمِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ دَعُوہُ لَا تُزْرِمُوہُ فَلَمَّا فَرَغَ دَعَا بِدَلْوٍ فَصَبَّہُ عَلَيْہِ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ يَعْنِي لَا تَقْطَعُوا عَلَيْہِ

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ایک دیہاتی آدمی نے مسجد نبوی میں پیشاب کرنا شروع کر دیا۔کچھ لوگ اس کی طرف بڑھے(تاکہ اسے روکیں۔) تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اسے رہنے دو اور اس کا پیشاب نہ روکو۔‘‘ جب وہ پیشاب سے فارغ ہوا تو آپ نے پانی سے بھرا ہوا ڈول منگوایا اور پیشاب پر بہا دیا۔ابو عبدالرحمٰن (امام نسائی) رحمہ اللہ نے فرمایا: [لا تزرموہ] کے معنی ہیں: ’’اس کا پیشاب نہ روکو۔‘‘