Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5300 (سنن النسائي)

[5300]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا النَّضْرُ وَأَبُو عَامِرٍ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي عَوْنٍ الثَّقَفِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ الْحَنَفِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ أُہْدِيَتْ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ حُلَّةُ سِيَرَاءَ فَبَعَثَ بِہَا إِلَيَّ فَلَبِسْتُہَا فَعَرَفْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْہِہِ فَقَالَ أَمَا إِنِّي لَمْ أُعْطِكَہَا لِتَلْبَسَہَا فَأَمَرَنِي فَأَطَرْتُہَا بَيْنَ نِسَائِي

حضرت علی ﷜ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کی خدمت عالیہ میں ایک ریشمی دھاریدار حلہ بطور تحفہ بھیجا گیا۔آپ نے وہ مجھے بھیج دیا میں نے اسے پہن لیا۔(آپ نے مجھے دیکھا تو) میں نےآپ کے چہرہ انور پر غصے کے آثار دیکھے۔آپ نے فرمایا: ’’میں نے تجھے اس لیے نہیں دیاتھا کہ تو اسے پہنے۔‘‘ پھر میں نے آپ کےحکم سے اپنے گھرکی عورتوں میں تقسم کر دیا۔