Sunan Al-Nasai Hadith 5303 (سنن النسائي)
[5303]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی وَأَبُو فَرْوَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُكَيْمٍ قَالَ اسْتَسْقَی حُذَيْفَةُ فَأَتَاہُ دُہْقَانٌ بِمَاءٍ فِي إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ فَحَذَفَہُ ثُمَّ اعْتَذَرَ إِلَيْہِمْ مِمَّا صَنَعَ بِہِ وَقَالَ إِنِّي نُہِيتُہُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ لَا تَشْرَبُوا فِي إِنَاءِ الذَّہَبِ وَالْفِضَّةِ وَلَا تَلْبَسُوا الدِّيبَاجَ وَلَا الْحَرِيرَ فَإِنَّہَا لَہُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَنَا فِي الْآخِرَةِ
حضرت عبد اللہ بن عکیم سے روایت ہے کہ حضرت خذیفہ نے پانی مانگا تو ایک دیہاتی نمبردارچاندی کے برتن میں پانی لایا۔انہوں نے وہ برتن اسی کو دے مارا۔پھر حاضرین سے اس سلوک پر معذرت کی اور فرمایا: میں نے اسے کئی بار (چاندی کے برتن میں پانی لانے سے) روکا ہے جب کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ’’سونےچاندی کے برتن میں پانی نہ پیو اور دیباج و حریر (کسی قسم کا ریشم) نہ پہنو کیونکہ یہ چیزیں ان (کافروں) کےلیے دنیامیں ہیں اور ہمارے لیے آخرت میں ہیں۔‘‘