Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5305 (سنن النسائي)

[5305]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ لَبِسَ النَّبِيُّ ﷺ قِبَاءً مِنْ دِيبَاجٍ أُہْدِيَ لَہُ ثُمَّ أَوْشَكَ أَنْ نَزَعَہُ فَأَرْسَلَ بِہِ إِلَی عُمَرَ فَقِيلَ لَہُ قَدْ أَوْشَكَ مَا نَزَعْتَہُ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ نَہَانِي عَنْہُ جِبْرِيلُ عَلَيْہِ السَّلَام فَجَاءَ عُمَرُ يَبْكِي فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ كَرِہْتَ أَمْرًا وَأَعْطَيْتَنِيہِ قَالَ إِنِّي لَمْ أُعْطِكَہُ لِتَلْبَسَہُ إِنَّمَا أَعْطَيْتُكَہُ لِتَبِيعَہُ فَبَاعَہُ عُمَرُ بِأَلْفَيْ دِرْہَمٍ

حضرت جابر ﷜ نے فرمایا: نبی اکرمﷺ نے ریشم کی قبا پہنی جو آپ کو بطور تحفہ ملی تھی پھر جلدہی اتار دی اور حضرت عمر ﷜ کے پاس بھیج دی۔آپ سے عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے اتنی جلدی اتار دی؟ آپ نے فرمایا: ’’جبریل ﷤ نے مجھے اس سے روک دیا۔‘‘ پھر حضرت عمر﷜ روتے ہوئے آئے اور عرض پرداز ہوئے۔اے اللہ کے رسول! آپ نے ایک چیز ناپسند فرمائی پھر وہ مجھے دے دی۔آپ نے فرمایا: ’’میں نے تجھے پہننے کےلیے نہیں دی بلکہ اس لیے دی کہ تو اسے بیچ (کر اپنی ضروریات پوری کر) لے۔‘‘ پھر حضرت عمر﷜ نے اسے دوہزار درہم میں بیچ دیا۔