Sunan Al-Nasai Hadith 5310 (سنن النسائي)
[5310]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنِي إِبْرَاہِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ سَنَةَ سَبْعٍ وَمِائَتَيْنِ قَالَ حَدَّثَنَا الصَّعْقُ بْنُ حَزْنٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَلِيٍّ الْبَارِقِيِّ قَالَ أَتَتْنِي امْرَأَةٌ تَسْتَفْتِينِي فَقُلْتُ لَہَا ہَذَا ابْنُ عُمَرَ فَاتَّبَعَتْہُ تَسْأَلُہُ وَاتَّبَعْتُہَا أَسْمَعُ مَا يَقُولُ قَالَتْ أَفْتِنِي فِي الْحَرِيرِ قَالَ نَہَی عَنْہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ
حضرت علی بارقی سے بیان کرتے ہیں کہ میرے پاس ایک عورت مسئلہ پوچھنے آئی۔میں نے اسے کہا: یہ حضرت ابن عمر تشریف فرما ہیں (ان سے پوچھ)۔وہ ان کی طرف مسئلہ پوچھنے چلی اور میں بھی اس کے ساتھ چلاتا کہ حضرت ابن عمر کا جواب سن سکوں۔وہ ان سے کہنے لگی: مجھے ریشم کے بارے میں فتوی دیجیے۔انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرمایاہے۔