Sunan Al-Nasai Hadith 5326 (سنن النسائي)
[5326]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَقْبِيَةً وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ شَيْئًا فَقَالَ مَخْرَمَةُ يَا بُنَيَّ انْطَلِقْ بِنَا إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَانْطَلَقْتُ مَعَہُ قَالَ ادْخُلْ فَادْعُہُ لِي قَالَ فَدَعَوْتُہُ فَخَرَجَ إِلَيْہِ وَعَلَيْہِ قَبَاءٌ مِنْہَا فَقَالَ خَبَّأْتُ ہَذَا لَكَ فَنَظَرَ إِلَيْہِ فَلَبِسَہُ مَخْرَمَةُ
حضرت مسور بن مخرمہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے قبائیں تقسیم کیں لیکن (میرے والد) حضرت مخرمہ کو کچھ نہ دیا تو حضرت مخرمہ نے کہا: بیٹا!آؤ رسول اللہ کے پاس چلیں۔میں ان کے ساتھ چل پڑا (وہاں پہنچ کر) انہوں نے کہا: جاؤ آپﷺ کو باہر لاؤ۔میں نے آپ کو بلایا تو آپ تشریف لے آئے تو آپ پر ان میں سے ایک قبا تھی۔آپ نے فرمایا: ’’میں نے یہ تمہارے لیے چھپا رکھی تھی۔‘‘ والد محترم حضرت مخرمہ نے اسے دیکھا اور پہن لیا۔