Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5335 (سنن النسائي)

[5335]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ مِہْرَانَ الْأَعْمَشَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُسْہِرٍ عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُہُمْ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيہِمْ وَلَہُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ الْمَنَّانُ بِمَا أَعْطَی وَالْمُسْبِلُ إِزَارَہُ وَالْمُنَفِّقُ سَلْعَتَہُ بِالْحَلِفِ الْكَاذِبِ

حضرت ابو ذر﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’تین شخص ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان سے کلام نہیں فرمائے گا نہ ان کی گناہوں سے پاک کرے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہو گا۔اپنے عطیے کا احسان جتلانے والا تہبند (ٹخنوں سے نیچے) لٹکانے والا اور اپنا سامان جھوٹی قسم کھا کر بیچنے والا‘‘