Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5338 (سنن النسائي)

[5338]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ جَرَّ ثَوْبَہُ مِنْ الْخُيَلَاءِ لَمْ يَنْظُرْ اللہُ إِلَيْہِ قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ يَا رَسُولَ اللہِ فَكَيْفَ تَصْنَعُ النِّسَاءُ بِذُيُولِہِنَّ قَالَ تُرْخِينَہُ شِبْرًا قَالَتْ إِذًا تَنْكَشِفَ أَقْدَامُہُنَّ قَالَ تُرْخِينَہُ ذِرَاعًا لَا تَزِدْنَ عَلَيْہِ

حضرت ابن عمر ﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’جوشخص تکبر سے اپنا کپڑا لٹکائے اللہ تعالیٰ اس کی طرف (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔‘‘ حضرت ام سلمہ ؓ نے کہا: اے اللہ کے رسول! عورتیں اپنے دامنوں سے کیا سلوک کریں؟ آپ نے فرمایا: ’’وہ (مردوں سے) ایک بالشت نیچا رکھ لیں۔‘‘ انہوں نے کہا: پھر تو ان کے پاؤں ننگے ہوں گے۔آپ نے فرمایا:’’پھر وہ ایک ہاتھ لٹکالیں لیکن اس سے زیادہ نہیں۔‘‘