Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5340 (سنن النسائي)

[5340]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَيُّوبُ بْنُ مُوسَی عَنْ نَافِعٍ عَنْ صَفِيَّةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ لَمَّا ذُكِرَ فِي الْإِزَارِ مَا ذُكِرَ قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ فَكَيْفَ بِالنِّسَاءِ قَالَ يُرْخِينَ شِبْرًا قَالَتْ إِذًا تَبْدُوَ أَقْدَامُہُنَّ قَالَ فَذِرَاعًا لَا يَزِدْنَ عَلَيْہِ

حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ جب نبی اکرمﷺ نے ازار کے بارے میں مسئلہ ذکر فرمایا تو حضرت ام سلمہ ؓ نے کہا: عورتیں کیا کریں؟ آپ نے فرمایا:’’ایک بالشت نیچا رکھ لیں۔‘‘ وہ کہنے لگیں:پھر تو ان کے پاؤں ننگے ہوں گے۔آپ نے فرمایا:’’پھر ایک ہاتھ نیچا کرلیں۔اس سے زائد نہ کریں۔‘‘