Sunan Al-Nasai Hadith 5348 (سنن النسائي)
[5348]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ مُسَاوِرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ كَأَنِّي أَنْظُرُ السَّاعَةَ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ عَلَی الْمِنْبَرِ وَعَلَيْہِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ قَدْ أَرْخَی طَرَفَہَا بَيْنَ كَتِفَيْہِ
حضرت عمرو بن امیہ نے فرمایا: مجھے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ میں اب بھی رسول اللہﷺ کو منبر پر رونق افروز دیکھ رہا ہوں جبکہ آپ پر سیاہ پگڑی ہے اور آپ نے اس کا شملہ اپنے دونوں کندھوں کے درمیان لٹکا رکھا ہے۔