Sunan Al-Nasai Hadith 5351 (سنن النسائي)
[5351]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْنٌ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّہُ دَخَلَ عَلَی أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيِّ يَعُودُہُ فَوَجَدَ عِنْدَہُ سَہْلَ بْنَ حُنَيْفٍ فَأَمَرَ أَبُو طَلْحَةَ إِنْسَانًا يَنْزَعُ نَمَطًا تَحْتَہُ فَقَالَ لَہُ سَہْلٌ لِمَ تَنْزِعُ قَالَ لِأَنَّ فِيہِ تَصَاوِيرُ وَقَدْ قَالَ فِيہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا قَدْ عَلِمْتَ قَالَ أَلَمْ يَقُلْ إِلَّا مَا كَانَ رَقْمًا فِي ثَوْبٍ قَالَ بَلَی وَلَكِنَّہُ أَطْيَبُ لِنَفْسِي
حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ وہ حضرت ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لیے ان کے ہاں حاضر ہوئے تو وہاں حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ بھی موجود تھے۔حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی سے فرمایا کہ میرے نیچے سے بستر کی چادر نکال دے۔حضرت سہل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ چادر کیوں نکلوا رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: اس لیے کہ اس کے بارے میں جو کچھ فرمایا ہے،وہ اآپ بھی جانتے ہیں۔وہ فرمانے لگے: کیا آپ نے یہ نہیں فرمایا تھا کہ جو تصویر کپڑے میں نقش ہو،اس میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا: ہاں،مگر مجھے یہ زیادہ اچھا لگتا ہے (کہ کپڑے میں بھی نہ ہو بلکہ سادگی ہو)۔