Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5352 (سنن النسائي)

[5352]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ حَمَّادٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي بُكَيْرٌ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيہِ صُورَةٌ قَالَ بُسْرٌ ثُمَّ اشْتَكَی زَيْدٌ فَعُدْنَاہُ فَإِذَا عَلَی بَابِہِ سِتْرٌ فِيہِ صُورَةٌ قُلْتُ لِعُبَيْدِ اللہِ الْخَوْلَانِيِّ أَلَمْ يُخْبِرْنَا زَيْدٌ عَنْ الصُّورَةِ يَوْمَ الْأَوَّلِ قَالَ قَالَ عُبَيْدُ اللہِ أَلَمْ تَسْمَعْہُ يَقُولُ إِلَّا رَقْمًا فِي ثَوْبٍ

حضرت زید بن خالد کا بیان ہے کہ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر ہو۔‘‘ (رواویٔ حدیث) بسر نے کہا: پھر حضرت زید بیمار پڑ گئے۔ہم ان کی بیمارپرسی کو گئے تو ان کے دروازے پر ایک با تصویر پردہ لٹک رہا تھا۔میں نے (اپنے ساتھی) عبد اللہ خولانی سے کہا: کیا ہمیں حضرت زید نے اس سے پہلے تصویر کے بارے میں حدیث نہیں بتائی تھی؟ عبید اللہ نے کہا: آپ نے ان کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا تھا؟ مگر کپڑے میں منقش تصویر جائز ہے؟