Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5353 (سنن النسائي)

[5353]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ صَنَعْتُ طَعَامًا فَدَعَوْتُ النَّبِيَّ ﷺ فَجَاءَ فَدَخَلَ فَرَأَی سِتْرًا فِيہِ تَصَاوِيرُ فَخَرَجَ وَقَالَ إِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيہِ تَصَاوِيرُ

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے کھانا تیار کیا اور نبیٔ اکرم ﷺ کو کھانے پر بلایا۔آپ تشریف لائے تو آپ نے ایک پردہ دیکھا جس پر تصویر یں تھیں۔آپ واپس چلے گئے اور فرمایا: ’’جس گھر میں تصویریں ہوں،وہاں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔‘‘