Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5356 (سنن النسائي)

[5356]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ الْقَاسِمِ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ فِي بَيْتِي ثَوْبٌ فِيہِ تَصَاوِيرُ فَجَعَلْتُہُ إِلَی سَہْوَةٍ فِي الْبَيْتِ فَكَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّي إِلَيْہِ ثُمَّ قَالَ يَا عَائِشَةُ أَخِّرِيہِ عَنِّي فَنَزَعْتُہُ فَجَعَلْتُہُ وَسَائِدَ

حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میرے گھر میں ایک کپڑا تھا جس میں تصویریں تھیں۔میں نے اسے گھر میں ایک طاق کے آگے لگا دیا۔رسول اللہﷺ اس طاق کی طرف نماز پڑھا کرتے تھے۔آپؐ نے دیکھا تو فرمایا: ’’عائشہ! اس کو مجھ سے دور ہٹادے۔‘‘ میں نے اسے اتار کر اس کے تکیے بنا لیے۔