Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 536 (سنن النسائي)

[536]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ حِمْيَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَبْلَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ وَأَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ شُعَيْبٍ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَعْتَمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَيْلَةً بِالْعَتَمَةِ فَنَادَاہُ عُمَرُ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ نَامَ النِّسَاءُ وَالصِّبْيَانُ فَخَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَقَالَ مَا يَنْتَظِرُہَا غَيْرُكُمْ وَلَمْ يَكُنْ يُصَلِّي يَوْمَئِذٍ إِلَّا بِالْمَدِينَةِ ثُمَّ قَالَ صَلُّوہَا فِيمَا بَيْنَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ إِلَی ثُلُثِ اللَّيْلِ وَاللَّفْظُ لِابْنِ حِمْيَرٍ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ایک رات عشاء کی نماز مؤخر کی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ(ﷺ) کو پکارا کہ عورتیں اور بچے سوگئے۔اللہ کے رسول ﷺ تشریف لائے اور فرمایا: ’’تمھارے علاوہ کوئی اس نماز کا انتظار نہیں کررہا۔‘‘ اور ان دنوں مدینہ منورہ کے علاوہ کہیں نماز نہ پڑھی جاتی تھی۔پھر آپ نے فرمایا: ’’اس نماز کو سرخی غائب ہونے سے لے کر تہائی رات تک پڑھو۔‘‘ یہ الفاظ ابن حمیر کے ہیں۔