Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5360 (سنن النسائي)

[5360]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَہُوَ ابْنُ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ أَتَاہُ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْعِرَاقِ فَقَالَ إِنِّي أُصَوِّرُ ہَذِہِ التَّصَاوِيرَ فَمَا تَقُولُ فِيہَا فَقَالَ ادْنُہْ ادْنُہْ سَمِعْتُ مُحَمَّدًا ﷺ يَقُولُ مَنْ صَوَّرَ صُورَةً فِي الدُّنْيَا كُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَنْفُخَ فِيہَا الرُّوحَ وَلَيْسَ بِنَافِخِہِ

حضرت نضر بن انس﷫ سے روایت ہے کہ میں حضرت ابن عباس﷞ کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک عراقی آدمی ان کے پاس آیا اور کہا: میں تصویر سازی کا کام کرتا ہوں۔اس کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟آپ نے فرمایا: نزدیک آ،نزدیک آ،میں نے حضرت محمدﷺ کو فرماتے سنا ہے: ’’جو شخص دنیا میں (ذی روح اشیاء کی) تصویر بنائے گا،اسے قیامت کے دن اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ اس میں روح پھونکے لیکن وہ پھونک نہیں سکے گا۔‘‘