Sunan Al-Nasai Hadith 5367 (سنن النسائي)
[5367]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ اسْتَأْذَنَ جِبْرِيلُ عَلَيْہِ السَّلَام عَلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ ادْخُلْ فَقَالَ كَيْفَ أَدْخُلُ وَفِي بَيْتِكَ سِتْرٌ فِيہِ تَصَاوِيرُ فَإِمَّا أَنْ تُقْطَعَ رُءُوسُہَا أَوْ تُجْعَلَ بِسَاطًا يُوطَأُ فَإِنَّا مَعْشَرَ الْمَلَائِكَةِ لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيہِ تَصَاوِيرُ
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: حضرت جبریل نے نبیٔ اکرمﷺ سے داخل ہونے کی اجازت طلب کی۔آپ نے فرمایا: ’’آجائیں۔‘‘ انہوں نے کہا: میں کیسے داخل ہو سکتا ہوں جب کہ آپ کے گھر میں ایک پردہ ہے جس میں تصویریں بنی ہوئی ہیں؟ یا تو آپ ان کے سر کاٹ دیں یا اسے چٹائی بنا کر بچھا لیں۔ہم فرشتے کسی گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویریں ہوں۔