Sunan Al-Nasai Hadith 5372 (سنن النسائي)
[5372]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي رَزِينٍ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا ہُرَيْرَةَ يَضْرِبُ بِيَدِہِ عَلَی جَبْہَتِہِ يَقُولُ يَا أَہْلَ الْعِرَاقِ تَزْعُمُونَ أَنِّي أَكْذِبُ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ أَشْہَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ نَعْلِ أَحَدِكُمْ فَلَا يَمْشِ فِي الْأُخْرَی حَتَّی يُصْلِحَہَا
حضرت ابو رزین بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو رہریرہ کو دیکھا،وہ اپنا ہاتھ اپنے ماتھے پر (بطور تعجب و تاسف) ماررہے تھے اور فرمارہے تھے: او عراقیو! تم سمجھتے ہو کہ میں رسول اللہﷺ کا نام لے کر جھوٹ بول رہا ہوں؟ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’’جب تم میں سے کسی شخص کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ دوسرا (ایک) جوتا پہن کر نہ چلے حتیٰ کہ اسے ٹھیک کرلے۔‘‘