Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5379 (سنن النسائي)

[5379]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ ہِلَالٍ قَالَ قَالَ أَبُو رِفَاعَةَ انْتَہَيْتُ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ وَہُوَ يَخْطُبُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ رَجُلٌ غَرِيبٌ جَاءَ يَسْأَلُ عَنْ دِينِہِ لَا يَدْرِي مَا دِينُہُ فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَتَرَكَ خُطْبَتَہُ حَتَّی انْتَہَی إِلَيَّ فَأُتِيَ بِكُرْسِيٍّ خِلْتُ قَوَائِمَہُ حَدِيدًا فَقَعَدَ عَلَيْہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَجَعَلَ يُعَلِّمُنِي مِمَّا عَلَّمَہُ اللہُ ثُمَّ أَتَی خُطْبَتَہُ فَأَتَمَّہَا

حضرت ابو رفاعہ﷜ نے فرمایا: میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ خطاب فرمارہے تھے۔میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ایک اجنبی آدمی آیا ہے،اپنے دین کے بارے میں سوال کرتا ہے۔وہ نہیں جانتا کہ دین کیا ہوتا ہے؟ رسول اللہﷺ متوجہ ہوئے،اپنا خطبہ چھوڑ اور میرے پاس پہنچ گئے۔آپ کے پاس ایک کرسی لائی گئی میرا خیال ہے کہ اس کے پائے لوہے کے تھے۔رسول اللہﷺ اس پر تشریف فرما ہوگئے۔اور مجھے وہ علم سکھانے لگے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو سکھایاتھا،پھر خطبے کی جگہ تشریف لے گئے اور اپنا خطبہ مکمل فرمایا۔