Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5390 (سنن النسائي)

[5390]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ عَصَمَنِي اللہُ بِشَيْءٍ سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ لَمَّا ہَلَكَ كِسْرَی قَالَ مَنْ اسْتَخْلَفُوا قَالُوا بِنْتَہُ قَالَ لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَہُمْ امْرَأَةً

حضرت ابو بکر﷜ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک فرمان کی بدولت بچا لیا جو میں نے رسول اللہﷺ سے سنا تھا۔جب (شاہ ایران) کسریٰ مر گیا تو آپ نے پوچھا: ’’ان لوگوں (ایرانیوں) نے کسے جانشین بنایا ہے۔‘‘ لوگوں نے کہا: اس کی بیٹی کو آپ نے فرمایا: ’’وہ قوم ہر گز کامیاب نہیں ہوگی جنہوں نے اپنی حکومت ایک عورت کے سپرد کردی۔‘‘