Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5394 (سنن النسائي)

[5394]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ أَخْبَرَہُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَہُ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ خَثْعَمَ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ فَرِيضَةَ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ فِي الْحَجِّ عَلَی عِبَادِہِ أَدْرَكَتْ أَبِي شَيْخًا كَبِيرًا لَا يَسْتَوِي عَلَی الرَّاحِلَةِ فَہَلْ يَقْضِي عَنْہُ أَنْ أَحُجَّ عَنْہُ قَالَ لَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ نَعَمْ فَأَخَذَ الْفَضْلُ يَلْتَفِتُ إِلَيْہَا وَكَانَتْ امْرَأَةً حَسْنَاءَ وَأَخَذَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْفَضْلَ فَحَوَّلَ وَجْہَہُ مِنْ الشِّقِّ الْآخَرِ

حضرت ابن عباس﷠ نے فرمایا کہ خثعم قبیلے کی ایک عورت نے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالی کا اس کے بندوں پر فریضۂ حج میرے والد پر اس وقت فرض ہوا جبکہ وہ بہت بوڑھے ہیں۔سواری پر نہیں بیٹھ سکتے۔اگر میں ان کی طرف سے حج کروں تو کیا ان کی طرف سے ادائیگی ہو جائے گی؟ رسو اللہﷺ نے اسے فرمایا: ’’ہاں‘‘ فضل﷜ اس کی طرف دیکھنے لگے کیونکہ وہ خوب صورت عورت تھی (اور فضل بھی ایسے ہی تھے) رسول اللہﷺ نے فضل کا چہرہ پکڑ کر دوسری طرف پھیر دیا۔